سری لنکا کے باولر ارنگا کو دل کی تکلیف: ہسپتال داخل کرا دیئے گئے، حالت تسلی بخش

سری لنکا کے باولر ارنگا کو دل کی تکلیف: ہسپتال داخل کرا دیئے گئے، حالت تسلی ...
سری لنکا کے باولر ارنگا کو دل کی تکلیف: ہسپتال داخل کرا دیئے گئے، حالت تسلی بخش

  

ڈبلن(نیوز ڈیسک)سری لنکن باولر شمیندا رنگا کو دل کی تکلیف ہونے پر ڈبلن کے ایک ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ کرکٹ سری لنکا کے مطابق اب سیمر کی حالت کافی بہتر ہے ان کو دل کی دھڑکن تیز ہونے کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ان کو پیر تک ہسپتال میں رکھا جائے گا۔ان کو یہ درد اس وقت ہوئی جب وہ آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ایک روزہ میں میں بیٹنگ کیلئے آئے۔ انہوں نے ایک بال کھیلی لیکن پھر باولنگ نہیں کی۔اس کے بعد ان کو ہسپتال مداخل کرا دیا گیا۔سری لنکا کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف وین ڈے اور ٹی ٹونٹی کی سیریز کھیلنے کیلئے دوبارہ انگلینڈ پہنچ گئی ہے ۔ ارنگا کے ہاس ٹیم مینجمنٹ کے افراد موجود ہیں۔

مزید : کھیل