مکہ مکرمہ کی فضائی نگرانی،ایک دن میں شہر کے 200فضائی دورے

مکہ مکرمہ کی فضائی نگرانی،ایک دن میں شہر کے 200فضائی دورے
مکہ مکرمہ کی فضائی نگرانی،ایک دن میں شہر کے 200فضائی دورے

  

جدہ)محمد اکرم اسد) حرم مکہ شریف کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے، تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ادارہ کے ہیلی کاپٹر مکہ شریف اور مرکزی علاقوں کی فضائی نگرانی کر رہے ہیں، وہ ایک دن میں 200 فضائی دورے کرتے ہیں۔ یہ بات شعبہ ہیلی کاپٹر کے انچارج جنرل محمد اطہربی نے بتائی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سال سے مقدس مقامات کی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کیا جارہا ہے مجموعی طورپر ہیلی کاپٹر کی مدد سے 60 گھنٹوں کی فضائی نگرانی ہوئی۔ گزشتہ سال کی طرح امسال میں بھی مقدس مقامات کی فضائی نگرانی کی کی جارہی ہے۔

مزید : عرب دنیا