وزیراعلیٰ پنجاب کااسلام پورہ سے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش ہوٹل کے مین ہول سے ملنے کے واقعہ کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کااسلام پورہ سے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش ہوٹل کے مین ہول سے ...
وزیراعلیٰ پنجاب کااسلام پورہ سے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش ہوٹل کے مین ہول سے ملنے کے واقعہ کا نوٹس

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اسلامپورہ سے لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے کی لاش ہوٹل کے مین ہول سے ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نجی ٹی وی ’’نیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جلد عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزید : لاہور