پاکستان سٹیل ملز سے 8000 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ ، 30 جون تک 712 ملازمین فارغ کر دیئے جائیں گے

پاکستان سٹیل ملز سے 8000 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ ، 30 جون تک 712 ملازمین فارغ ...
پاکستان سٹیل ملز سے 8000 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ ، 30 جون تک 712 ملازمین فارغ کر دیئے جائیں گے

  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سٹیل ملز سے 8000 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، پہلے مرحلے میں 30 جون تک 712 ملازمین کو فارغ کر دیئے جائیں گے، اس طرح مجموعی طور پر نجکاری سے قبل 8000 ملازمین فارغ کئے جانے کا مقصد نجکاری کی اچھی قیمت حاصل کرنا ہے ۔نجی خبر رساں ادارے ’’آن لائن ‘‘کے مطابق پہلے مرحلہ میں 483 کنٹریکٹ ملازمین اور 229 ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کئے جائیں گے۔  اسٹیل ملز میں 14 ہزار ملازمین میں سے 8 ہزار ملازمین کو مرحلہ وار فارغ کیا جائے گا ۔پہلے مرحلے میں 712 ملازمین جس میں کنٹریکٹ ملازمین 483 اور ڈیلی ویجز ملازمین 229 شامل ہیں جن کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ ملازمین کو عید سے قبل 30 جون تک فارغ کر دیا جائے گا ۔اسٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنے کا مقصد نجکاری کے لئے اچھی قیمت حاصل کرنا ہے، کیونکہ کم ملازمین کے باعث اچھی قیمت لگنے کا امکان ہے ۔ اسی طرح آئی ایم ایف سے معاہدہ کے مطابق سال 2016 کے آخر تک پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کر دی جائے گی، اس حوالے سے نجکاری کی طرف پہلا قدم اٹھا لیا گیا ہے، جس سے ہزاروں افراد کو بے روزگار بنانے کی تیاری کر لی گئی ہیں ۔

مزید : کراچی