’مجھے ایسے لگا جیسے میرے منہ میں بم پھٹ گیا ہے‘ ان لوگوں نے دنیا کی سب سے تیز ترین مرچ کھا لی، پھر کیا ہوا؟ آپ کی سوچ سے بھی برا حشر

’مجھے ایسے لگا جیسے میرے منہ میں بم پھٹ گیا ہے‘ ان لوگوں نے دنیا کی سب سے تیز ...
’مجھے ایسے لگا جیسے میرے منہ میں بم پھٹ گیا ہے‘ ان لوگوں نے دنیا کی سب سے تیز ترین مرچ کھا لی، پھر کیا ہوا؟ آپ کی سوچ سے بھی برا حشر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بہت سے لوگوں کوکھانے میں تیز مرچیں پسند ہوتی ہیں۔ اب برطانوی ٹیسکو نامی کمپنی نے دنیا کی تیز ترین مرچ فروخت کرنی شروع کر دی ہے جو ایسے تیز مرچوں کے شوقین افراد کے لیے ایک چیلنج ثابت ہو رہی ہے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ مرچ برطانیہ میں ہی پیدا کی جاتی ہے جس کا نام ’کیرولینا ریپر‘ہے۔ یہ دنیا کی تیز ترین مرچ ہے اور اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔


گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق مرچ کی حرارت ناپنے والے آلے سکوائل سکیل پر اس کا سکور 15لاکھ تھا۔ اس کے مطابق یہ دنیا کی تیز ترین سمجھی جانے والی مرچ جلا پینو (Jalapeno)سے 400گنا زیادہ تیز ہے۔یہ اتنی تیز ہے کہ اسے کھانے کے لیے آدمی کو دستانے پہننے پڑتے ہیں ورنہ یہ ہاتھوں سے بھی برداشت نہیں ہوتی۔ ٹیسکو اپنے سٹورز پر یہ مرچ خریدنے والوں کو اسے استعمال کرتے وقت دستانے پہننے کی خصوصی ہدایت بھی کررہی ہے۔یہ مرچ بنیادی طور پر امریکی ریاست کیرولینا میں پیدا ہوئی ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام کیرولیناریپر رکھا گیا ہے۔ اب اس کی پیداوار دنیا کے دیگر کئی ممالک میں بھی ہو رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -