چینی شخص کی سرجری،30انچ لمبی آنت نکال لی گئی

چینی شخص کی سرجری،30انچ لمبی آنت نکال لی گئی
چینی شخص کی سرجری،30انچ لمبی آنت نکال لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(این این آئی)چین میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کی سرجری کر کے تیس انچ لمبی آنت کو ہٹادیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 22 سالہ گمنام چینی نوجوان کو پیدائش کے بعد سے قبض کا سامنا تھا اور اس کی سرجری شنگھائی کے ایک ہسپتال میں ہوئی ۔ڈاکٹروں کے مطابق اس نوجوان کو آنتیں پھول گئی تھیں کیونکہ جو اعصاب معدے کو کنٹرول کرتے ہیں، ان سے اس کا جسم محروم تھا۔ڈاکٹروں نے اب اس بیماری کی وضاحت کی جس مین اس نوجوان کا پیٹ پھول گیا تھا جس کی وجہ فضلے کا آنتوں میں اکھٹا ہونا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق برسوں کے قبض کے نتیجے میں وہ نوجوان ایسے نظر آنے لگا تھاجیسے کسی وقت بھی پھٹ جائے گا۔یہ مریض ہمیشہ سے قبض کا شکار تھا اور اس حوالے سے قبض کشا ادویات کا استعمال کرتا تھا مگر اس سے کچھ زیادہ فائدہ نہیں ہوتا تھا۔بائیس سال بعد آخرکار اس نے ہسپتال کا رخ کیا جہاں سرجری کے بعد اس کے مرض کو کنٹرول کرلیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق برسوں سے جمع ہونے والے فضلے نے آنتوں کو بہت زیادہ پھولنے پر مجبور کردیا تھا جس کی وجہ سے مریض کو شدید تکلیف کا سامنا تھا۔یہ آپریشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد اس پھولے ہوئے جسمانی حصے کو نکال دیا گیا جبکہ اس کے بعد آنتوں کے دونوں حصوں سی دیا گیا تاکہ فضلہ پیٹ میں خارج نہ ہونے لگے۔یہ مرض پانچ ہزار میں سے صرف ایک بچے کو اپنا شکار بناتا ہے اور بالغوں میں یہ عام طور پر سامنے نہیں آتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -