فٹبالر رونالڈینو اور اس کی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے : آئی ایس پی آر

فٹبالر رونالڈینو اور اس کی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے : آئی ایس پی آر
فٹبالر رونالڈینو اور اس کی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے : آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ برازیلین فٹبالر رونالڈینو اور اس کی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان پر امن اور کھیلوں کو پسند کرنے والا ملک ہے ، رونالڈینو اور اس کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہیں گے ۔

We welcome @10Ronaldinho and his team to Pakistan 6-8 Jul 17 in coord with @leisureleaguepk.

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ برازیلین کھلاڑیوں کی آمد کیلئے لیشیئر لیگ کلب سے رابطے میں ہیں ۔ رونالڈینو اور انکی ٹیم 6تا 8جولائی تک پاکستان کا دورہ کریگی۔

یاد رہے برازیلین فٹبالر رونالڈینو کی کھلاڑیوں کے ہمرا ہ پاکستان آنے کی خبریں کئی روز سے گردش کر رہی تھیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -