”محمد عامر نے میری خواہش پر پانی پھیر دیا کیونکہ۔۔۔“ شاداب خان نے محمد عامر سے متعلق حیران کن بات کہہ دی، ایسا شکوہ کر دیا کہ جان کر آپ ناراض ہونے کے بجائے خوش ہوں گے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان سپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ فائنل میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن محمد عامر ان کی اس خواہش پر پانی پھیر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ میچ سے پہلے ہی سوچ چکے تھے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کریں گے تاہم محمد عامر نے ان کی خواہش پوری نہ ہونے دی البتہ وہ ان کا کیچ پکڑ کر خوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شکست نے بھارتی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ ڈال دی؟ پاکستان کیخلاف چھکوں کی برسات کرنے والے ہردیک پانڈیا نے میچ کے بعد ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی اپنی ذات کیلئے نہیں کھیلتے بلکہ ہمیشہ ٹیم کیلئے کھیلتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ 100 فیصد کارکردگی دکھا سکیں۔