”باپ کون ہے ۔۔۔؟“ بھارتی ٹیم میچ ہار کر پویلین جانے لگی تو سٹینڈز میں کھڑے تماشائی نے سوال داغ دیا، کوہلی سمیت سب لوگ سر جھکا کر گزر گئے مگر محمد شامی کو غصہ آ گیا اور پھر۔۔۔

”باپ کون ہے ۔۔۔؟“ بھارتی ٹیم میچ ہار کر پویلین جانے لگی تو سٹینڈز میں کھڑے ...
”باپ کون ہے ۔۔۔؟“ بھارتی ٹیم میچ ہار کر پویلین جانے لگی تو سٹینڈز میں کھڑے تماشائی نے سوال داغ دیا، کوہلی سمیت سب لوگ سر جھکا کر گزر گئے مگر محمد شامی کو غصہ آ گیا اور پھر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارتیوں نے باپ اور بیٹے کا فلسفہ چھوڑا اور اب وہ بھارتیوں پاکستانیوں کے سامنے ہاتھ جوڑ رہے ہیں کہ اس فلسفے کو اب چھوڑ دیا جائے مگر پاکستانی اس مرتبہ ملنے والے ”موقع“ کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شکست نے بھارتی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ ڈال دی؟ پاکستان کیخلاف چھکوں کی برسات کرنے والے ہردیک پانڈیا نے میچ کے بعد ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی
سابق کرکٹر وریندر سہواگ کی جانب سے شروع ہونے وا لا یہ سلسلہ بھارتی کھلاڑیوں کا پیچھا کرتا لندن بھی جا پہنچا اور شکست کا زخم کھانے کے فوراً بعد جب ”باپ کون ہے، باپ؟“ سننے کو ملا تو بھارتی سورما غصے سے تلملا اٹھے۔
بھارتی ٹیم میچ ہارنے کے بعد جب پویلین لوٹ رہی تھی تو سیڑھیوں کے قریب سٹینڈز میں کھڑے پاکستانی تماشائی نے بڑے پیار سے پوچھا ”باپ کون ہے باپ۔۔۔؟“
اس کیساتھ ہی ویرات کوہلی بھی پیچھے پیچھے آ گئے تو انہیں دیکھ کر پاکستانی شائقین کی خوشی کا ٹھکانہ نا رہا، فوراً ہی بول دیا، اکڑ ٹوٹ گئی تیری کوہلی، اکڑ ٹوٹ گئی۔ شکست خوردہ ویرات کوہلی سر جھکائے چپکے سے پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”خدا کا واسطہ ہے اب بس کر دو۔۔۔!“ ہربھجن سنگھ نے شکست کے بعد پاکستانیوں کے سامنے ہاتھ جوڑ دئیے، کس بات سے روک رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے”پہلے شروع کیوں کیا تھا؟“

ان کے پیچھے آنے والے کھلاڑی تھے محمد شامی جو کچھ زیادہ ہی تاﺅ کھا گئے اور غصے کے مارے میں پلٹ کر پاکستانی تماشائی کی جانب بڑھے، مگر ان کے پیچھے آنے والے مہندرا سنگھ دھونی نے انہیں پکڑا اور سمجھا کر پویلین لے گئے۔بھارتیوں کو اس سے یہ سبق ضرور سیکھنا چاہئے کہ کبھی بھی کوئی بڑے بول مت بولیں ورنہ بعد میں کیا ہوتا ہے وہ تو پوری دنیا دیکھ ہی رہی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -