کشمیر کے حالات کو معمول پرلانے کی کوششں جاری ہے:بھارت

کشمیر کے حالات کو معمول پرلانے کی کوششں جاری ہے:بھارت
کشمیر کے حالات کو معمول پرلانے کی کوششں جاری ہے:بھارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جموں (صباح نیوز)بھارت کے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کرن رجیجو نے کہا ہے کہ کشمیر کے حالات کو معمول پرلانے کی کوششں جاری ہے۔

پیرس میں 52ویں ائیر شو کا آغاز، پاکستانی ائیرفورس کا وفد بھی شریک

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیر مملکت امورداخلہ کرن رجیجو کا کہنا تھا کہ کشمیر میں امن برقرار رکھنے اور معمول کے حالات بحال کرنے کے لئے مرکزی سرکار ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اورملک کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکمت عملی ریاست کی عوامی منتخب حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی وضع کی جائے گی جبکہ ریاستی حکومت صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسے مرکز کی طرف سے ہر قسم کی ضرورت مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں چھے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کوئی بھی سمجھدار انسان اس طرح کے وحشیانہ فعل کی مذمت کرے گا۔