سندھ کے شہر دادو میں ایک دیوار پر اچانک ایک چیز نمودار ہوگئی کہ لوگ میلوں سفر طے کر کے جوق در جوق پہنچنے لگے، ایسا کیا ہے؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
دادو(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسان کی زندگی میں کئی عجیب و غریب واقعات وقوع پذیر ہوتے ہیں ایسے واقعات دورس نتائج کے حامل ہوتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ صوبہ سندھ کے شہر دادو میں پیش آیا جب گھر کی چھت پر رکھے ٹینک سے پانی گھر کی دیوار پر گرنا شروع ہوگیا، پانی کے عکس میں لوگوں کو روضہ رسول ﷺ نظر آیا، اس بات کی خبر سارے سندھ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ، لوگ جوق در جوق اس جگہ کا دیدار کرنے پہنچ گئے۔
وزیر داخلہ سندھ کا سرفراز احمد کو وی آئی پی پروٹوکول دینے کا اعلان، پنجاب حکومت لاہور پہنچنے والے چیمپیئنز کا سرکاری طور پر استقبال کرے گی
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے شہر دادو کے رہائشی غلام نبی رند کے گھر میں اچانک پانی کی ٹینکی سے پانی بہہ کر دیوار پر گرنے لگا پانی کی دھاروں سے دیوار پر روضہ رسول ﷺ کا عکس بننا شروع ہوگیا، اس بات کی خبر سارے صوبے میں پھیل گئی، جس کے بعد سندھ بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس منظر کو دیکھنے کے لئے آنا شروع ہوگئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں لوگ اس مقام کی زیارت کے لئے آرہے ہیں اور عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کی حقیقت اور مقصد کیا ہے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا مگر یہ توہم پرستی کی ایک مثال ہے۔