وہ وقت جب عالیہ بھٹ مسلسل 20 دن تک اپنا سر ہی نہیں دھو پائیں، انہیں کوئی چوٹ نہیں لگی تھی بلکہ۔۔۔ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ آپ بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں گے

وہ وقت جب عالیہ بھٹ مسلسل 20 دن تک اپنا سر ہی نہیں دھو پائیں، انہیں کوئی چوٹ ...
وہ وقت جب عالیہ بھٹ مسلسل 20 دن تک اپنا سر ہی نہیں دھو پائیں، انہیں کوئی چوٹ نہیں لگی تھی بلکہ۔۔۔ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ آپ بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں فلموں کے اداکار اپنے کرداروں میں حقیقت کا روپ بھرنے کیلئے اسی کردار میں جینا شروع کردیتے ہیں تاکہ کردار کے ساتھ انصاف کیا جا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنی ایک فلم کے کردار کو حقیقت کے قریب ترین لانے کیلئے 20 دن تک اپنے بال ہی نہیں دھوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلموں میں حقیقت کا رنگ بھرنے اور کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے حوالے سے بالی ووڈ اداکار عامر خان سب سے زیادہ مقبولیت رکھتے ہیں ۔ کبھی وہ پی کے فلم کیلئے بھوجپوری زبان سیکھتے ہیں تو کبھی دنگل کیلئے اپنا وزن خطرناک حد تک بڑھالیتے ہیں۔بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے کچھ کر گزرنے کے جذبے سے سرشار رہتی ہیں۔

''بھارت سے پاکستان ٹیم کیلئے سب سے خوبصورت پیغام آ گیا'' سشمیتا سین نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل میں اتر گئیں

گزشتہ سال عالیہ کی فلم اڑتا پنجاب ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے ایک دیہاتی لڑکی کا کردار ادا کیا جو کھیتوں میں کام کرتی ہے۔ عالیہ بھٹ نے کھیتوں میں کام کرنے والی لڑکی کے کردار کو اس خوبی سے نبھایا کہ ہر طرف سے ان کی خوب تعریف ہوئی۔ اس کردار کیلئے عالیہ کی اتنی زیادہ تعریف ہونے کے پیچھے بھی ایک زبردست وجہ چھپی ہوئی ہے۔

بھوجپوری فلموں کی ادکارہ انجلی شری واستو نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی

ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے فلم اڑتا پنجاب میں اپنے کردار کے ساتھ پوری طرح انصاف کیا اور اس فلم میں کھیتوں کی مزدور لڑکی کا کردار ادا کرنے کیلئے عالیہ بھٹ نے لگاتار 20 دن تک اپنے بال ہی نہیں دھوئے۔

علاوہ ازیں راج کمار راﺅ نے بھی اپنی فلم ” ہماری ادھوری کہانی “ میں کردار کے ساتھ پوری طرح انصاف کیا اور پورے 30 دن تک نہانے سے پرہیز رکھا۔

مزید :

تفریح -