برطانوی سنسر بورڈ نے ’’ریس 3 ‘‘ ممنوع قراردیدی

برطانوی سنسر بورڈ نے ’’ریس 3 ‘‘ ممنوع قراردیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی( آن لائن) سلمان خان کی فلم ریس 3 کو برطانوی سنسر بورڈ نے 12سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے غیر موزوں قرار دے دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سنسر بورڈ نے ہندی فلم ریس 3‘ کو 12سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے اسے 12اے سرٹیفیکیٹ دے دیا ہے جو بھارت میں یو اے سرٹیفیکیٹ کے مساوی ہے ۔
جس کے تحت یہ فلم 12 سال سے کم عمر بچوں کیلیے نامناسب ہے یا پھر یہ فلم بچے اپنے بڑوں کے ساتھ دیکھیں۔برطانوی سنسر بورڈ نے اس بات کااعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا اورلکھا یہ فلم دیکھنے سے تشدد پھیلنے کا خطرہ ہے۔

مزید :

کلچر -