’’رشک‘‘ نجی ٹی وی سے آن ائیر

’’رشک‘‘ نجی ٹی وی سے آن ائیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)محمد اشعر اصغر کی ڈائریکشن میں بنائی گئی ڈرامہ سیریل’’رشک‘‘گزشتہ روز نجی ٹی وی سے آن ائیر ہوگئی ۔اس ڈرامہ سیریل کو اے ایف پروڈکشن نے تیار کیا ہے۔ڈرامے کی کاسٹ میں علی جوش،ثنیہ شمشاد،ایشل فیاض،فرحان شاہ،ارمان علی پاشا،عظمیٰ خان،خالد بٹ،عصمت اقبال،فرحان ملہی اور چائلڈ سٹار حمنہ عامر شامل ہیں۔
رامے کے ڈی او پی ارشد عباس،پوسٹ فرحان احمد،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر شاہد اکرم جبکہ لائن پروڈیوسر سالار ایوب ہیں۔سیریل کی ریکارڈنگ پاکستان کے علاوہ آذربائیجان میں بھی کی گئی۔اس بارے میں اشعر اصغر کا کہنا ہے کہ’’رشک‘‘بہت اچھے موضوع کا ڈرامہ ہے جسے ناظرین ضرور پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -