فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے فادرز ڈے پر اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’ سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں اداکار رنبیر کپور بطور سنجے دت اور پریش راول بطور ان کے والد سنیل دت کے روپ میں دکھائی دے رہے جس میں دونوں کے فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘ میں گلے ملنے کے جذباتی منظر کو دکھایا گیا ہے، فلم میں اداکارہ منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، انوشکا شرما، سونم کپور، بومن ایرانی اور دیگر شامل ہیں، فلم رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -