دکھی انسانیت کو یاد رکھنا ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے،آغا شبیر علی

دکھی انسانیت کو یاد رکھنا ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے،آغا شبیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹی رپورٹر)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل پروفیسر آغا شبیر علی نے کہا ہے کہ عید الفطر جیسے خوشی کے مذہبی تہوار کے موقع پر دکھی انسانیت کو یاد رکھنا ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے ،بیماری میں مبتلا لوگوں کی دل جوئی اصل عبادت ہے اسی لیے لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے مریضوں میں مٹھائی و تحائف کی تقسیم کا بندوبست کیا گیا ہے ،جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر رضوان مسعود بٹ کے ہمراہ مختلف وارڈز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید الفطر دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے اس کے ساتھ ساتھ عید کی چار تعطیلات کے دوران چوبیس گھنٹے مریضوں کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی فیملی کی بجائے سرکاری فرائض کو ترجیح دی اور مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف رہے ۔