مسلم لیگ ن الیکشن جیت مرکز سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائیگی‘محمود الحسن راجہ

مسلم لیگ ن الیکشن جیت مرکز سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائیگی‘محمود الحسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما،سابق سیکرٹری ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ نے کہاہے کہ انشاء اللہ مسلم لیگ ن 2018کاالیکشن بھی جیتے گی اورمرکز اورچاروں صوبوں میں حکومت بنائیگی ہم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں بھرپورالیکشن کمپین چلائیں گے اوراپنی جدوجہدجاری رکھیں گے،راجہ صغیرغیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل انسان ہیں انہوں نے برطانیہ کے اندر ن لیگ کے لیے بہت کام کیاہے اوربلدیاتی الیکشن کے دوران ان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے لیبرپارٹی نے گریٹرمانچسٹر اورراچھڈیل میں کامیابی حاصل کی راجہ صغیراحمدکی صلاحیتیں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ وہ شیڈوکونسلرسے کونسلربنیں گے اورممبرپارلیمنٹ بھی بنیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے راجہ صغیراحمد سابق سیکرٹری اطلاعات جموں وکشمیرپیپلزنیشنل پارٹی کی طرف سے دی گئی افطارپارٹی وعشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرراجہ صغیراحمدنے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت جموں وکشمیرپیپلزنیشنل پارٹی کوچھوڑکروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکی۔تقریب سے سابق چیئرمین زکواۃ راجہ محمدریاست، راجہ شفیق پلاہلوی،پروفیسرمحمدمنیرودیگرنے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن میں جوبھی وعدے عوام سے کئے تھے ان وعدوں کوپوراکیاجارہاہے راجہ صغیراحمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ کے گزشتہ دورہ برطانیہ کے دوران ان سے قریبی روابط رکھے مجھے یقین ہے کہ وہ حلقہ نمبرچارچڑہوئی کی قسمت بدل دیں گے ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ سے ملاقات کے بعدمیں پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہواہوں مجھے امیدہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان حلقہ نمبرچارچڑہوئی کے اندرپائی جانے والی مایوسیوں کودورکرتے ہوئے عوام کی ضروریات کاخیال رکھیں گے اورعوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کرینگے۔