پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی،رانا جمیل احمد منج

پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی،رانا جمیل احمد منج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائے ونڈ ( سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی قومی حلقہ 136کے نامزدد امیدواررانا جمیل احمد منج نے کہا کہ پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی ،اکثریت ملنے کے پورے امکانات موجود ہیں ،انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ حلقہ میں ن لیگ اور تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی بولیاں لگی ہوئی ہیں ،کئی امیدوار پارٹی فیصلوں کے خلاف الیکشن لڑنے کی تیاریاں کررہے ہیں جس کا تمام فائدہ براہ راست پیپلز پارٹی کو ملے گا ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف نے زیادہ تر ٹکٹ سرمایہ داروں اور لوٹوں کو دئیے ہیں ،عمران خان کی تحریک انصاف کرپشن کی دولت سے چلتی ہے ،تحریک انصاف اور ن لیگ میں اقرباء پروری اور اپنے چہیتوں کو نوازنے کا عمل جاری ہے ،جو ان کی شکست کا سبب بنے گا،انہوں نے کہا کہ حلقہ میں انتخابی مہم کے دوران عوام ن لیگ سے بیزار نظر آتے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے پاس اپنی کارکردگی کا کوئی ایجنڈا نہیں ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کے قائدین نے اس کی بنیادوں میں اپنا لہو دیکر اس کی عمارت کھڑی کی ہے ،لوگ آج بھی بھٹو ازم کو یادکررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نئی نسل کے نوجوان قائد بن کر ابھرے ہیں ،پیپلز پارٹی صحیح معنوں میں عوام کی پارٹی ہے ،انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کی عوام نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا تو پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ رائے ونڈ کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں ،اقتدار میں آکر سب سے پہلے تحصیل آفس کو فعال کریں گے ،پینے کا پانی بنیادی سہولت ہے اس کی بروقت فراہمی ہمارا اولین مشن ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پارٹی نے صوبائی حلقہ 172میں اختر سیال اور صوبائی 171میں ارشد محمود لودھی کو امیدوار نامزد کیا ہے اور وہ فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔