شندور پولو فیسٹیول 7 جولائی سے شروع

شندور پولو فیسٹیول 7 جولائی سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)تین روزہ شندور پولو فیسٹیول 2018ء دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ چترال میں 7 جولائی سے شروع ہوگا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق شندور پولو فیسٹیول کی انتظامیہ نے سیاحوں کو دنیا کے بلند ترین گراؤنڈ میں پولو میچ سمیت دیگر مخلتف تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پولو ٹورنامنٹ میں گلگت اور چترال کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ صوبائی حکومت نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔
شندور فیسٹیول میں پولو کے علاوہ دیگر مختلف پروگرامز بھی منعقد کئے جائیں گے تاکہ سیاحوں کو تفریح فراہم کی جا سکے۔ فیسٹیول تین روز جاری رہنے کے بعد 9 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔