ون ڈے رینکنگ ، آسٹریلیا 34سال میں پہلی بار کم ترین رینک نمبر 6پر آگیا

ون ڈے رینکنگ ، آسٹریلیا 34سال میں پہلی بار کم ترین رینک نمبر 6پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (نیٹ نیوز)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں عالمی چیمپئن ٹیم آسٹریلیا 34 سال میں پہلی بار کم ترین رینک نمبر 6 پر پہنچ گئی، جبکہ پاکستان پانچویں پوزیشن پر ہے۔انگلینڈ میں آسٹریلیا کی پے در پے شکست نے اسے دوہرا صدمہ پہنچایا۔پانچ میچز کی سیریز میں خسارہ دو صفر ہوگیا ہے ، ساتھ ہی عالمی رینکنگ میں بھی آسٹریلیا 34 سال بعد چھٹے نمبر پر آیا ہے۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے حساب سے انگلینڈ پہلی پوزیشن پر ہے،پاکستان ٹیم طویل عرصے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچی ہے۔بھارت کا رینکنگ میں دوسرا، جنوبی افریقا کا تیسرا اور نیوزی لینڈ کا چوتھا نمبر ہے۔