عمر اکمل کی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعا کی اپیل

عمر اکمل کی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعا کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ ٹویٹر پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں عمر اکمل نے کہا کہ میری تمام پاکستانیوں اور اپنے مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ہسپتال میں زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔عمر اکمل نے کہا کہ میری عوام اور بیرونِ ملک رہائش پذیر تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی صحت کیلئے دعا کریں تا کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو کر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان واپس آئیں۔