شاہدرہ ، سیڑھیوں میں رسی سے لٹکتی لاش ، 45سالہ شخص کی پر اسرار ہلاکت

شاہدرہ ، سیڑھیوں میں رسی سے لٹکتی لاش ، 45سالہ شخص کی پر اسرار ہلاکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (خبرنگار) شا ہد رہ کے علا قے میں 45سا لہ شخص پُراسرار طورپر ہلاک ہو گیا۔پو لیس کے مطا ق تفتیش کی جا رہی ہے،اصل حقا ئق پو سٹ ما رٹم رپو رٹ آ نے کے بعد ہی معلو م ہو نگے۔تفصیلا ت کے مطا بق شا ہد رہ کے علا قہ اسلام پورہ میں 45سا لہ اقبال اپنے گھر والوں کے سا تھ کر ایہ پر رہتا تھا، گھر کی دوسر ی منز ل پر دوسر ے کر ائے دار رہتے ہیں۔ گز شتہ روز اقبال کا بیٹا اسد اقبا ل اپنی فیملی کے سا تھ عا بد ما ر کیٹ مز نگ کسی کا م سے گیا جہا ں اس کو دوسرے کر ائے دار کا فو ن آ گیا کہ اس کے والد اقبا ل کی لا ش سیڑ ھیو ں میں رسی سے لٹکی ہو ئی ہے۔ فون سنتے ہی وہ واپس گھر آیا تو دیکھا کہ اس کے والد کی خو ن آ لو د لا ش سڑ ھیو ں میں لٹکی ہو ئی تھی۔اسد اقبا ل نے فو ری طو ر پر پو لیس کو اطلا ع دی جس نے ریسیکو 1122کی مد د سے لا ش کو اتا ر ا اور پو سٹما ر ٹم کیلئے مر دہ خا نہ میں بھجوا دیا۔پو لیس نے متو فی کے بیٹے اسد اقبا ل کی مد عیت میں مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ہے۔اسد اقبا ل کے مطا بق اس کی کسی سے دشمنی نہیں۔

مزید :

علاقائی -