اقبال ٹاؤن،یکے بعد دیگرے چھ وارداتیں کرنے والے تین ڈاکو گرفتار

اقبال ٹاؤن،یکے بعد دیگرے چھ وارداتیں کرنے والے تین ڈاکو گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں یکے بعد دیگرے چھ وارداتیں کرنے والے تین ڈاکوؤں کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق تینوں گرفتار ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد ہوئی ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے دو گھنٹوں کے دوران اسلحہ کے زور پر چھ فیملیزسے ہزاروں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا تھا۔ 15پر مسلسل کالیں نشر ہونے پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ اور ڈی ایس پی رانا اشفاق خود اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں پہنچ گئے اور علاقہ کی فوری ناکہ بندی کردی گئی۔ پولیس نفری اقبال ٹاؤن کی ہر گلی محلے میں ڈاکوؤں کو تلاش کرنے میں مصروف تھی کہ ڈاکوؤں نے ساتویں واردات کرتے ہوئے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر روکا تو فوری طور ہر پولیس پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے گھیرا ڈال کر ڈاکوؤں شاہد، مناظر اور قیصر کو گرفتار کرلیا ،ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -