غازی آباد ، نکھٹو نشئی نے تششش کر کے بیوی کو مار ڈالا ، ملزم گرفتار

غازی آباد ، نکھٹو نشئی نے تششش کر کے بیوی کو مار ڈالا ، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) غازی آباد کے علاقے میں شوہرنے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو تشدد کرکے مار ڈالا۔پولیس کے مطابق غازی آباد کے رہائشی حامد نامی شخص کا اکثر اپنی بیوی ارم سے جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ رات جھگڑا ہونے پر حامد نے اس پرتشدد کیا جس کے باعث وہ ہلاک ہو گئی۔اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کے شوہر حامد کو حراست میں لے لیا۔مقتولہ کے ورثاء کے مطابق حامد نشئی ہے اور اکثر پیسے مانگتا تھا، پیسے دینے سے انکار پراس نے تشدد کے بعد ارم کو قتل کیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کرقتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -