کوٹ عبدالمالک، کرنٹ لگنے سے5بچوں کا باپ جاں بحق، متعدد زخمی

کوٹ عبدالمالک، کرنٹ لگنے سے5بچوں کا باپ جاں بحق، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) شرقپورخورد میں عید الفطر کے دوسرے روز کرنٹ لگنے سے5بچوں کا باپ جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے قدیمی علاقہ شرقپورخورد میں جاوید اپنے گھر پر ٹی وی کیبل ٹھیک کر رہا تھا کہ اس میں اچانک کرنٹ آگیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ٹی وی کیبل میں کرنٹ آنے کی وجہ سے متعدد ٹی وی جل گئے اور متعدد افراد کرنٹ لگنے سے زخمی بھی ہوئے۔متوفی جاوید کے ورثا نے کیبل ٹی وی میں اچانک کرنٹ آنے کی اطلاع اہل علاقہ تک پہنچانے کے لیے مقامی مسجد میں اعلان کرا دیا تاکہ عوام کو علم ہو جائے کہ وہ ٹی وی کیبل کو غلطی سے نہ پکڑیں کیونکہ اس میں کرنٹ آچکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی جاوید کی 4بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

Back

مزید :

علاقائی -