عید الفطر کے 3دنوں میں مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات

عید الفطر کے 3دنوں میں مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں عید کے ایام میں شارٹ سرکٹ کے باعث مختلف علاقوں میں آ تشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔بتایا گیا ہے کہ شالیمار باغ کے قریب اسلم کی دکان میں آگ لگنے سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا۔سندر کے علاقے میں سلیم احمد کی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے شدید خوف وہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی، فیکٹری میں موجود سیکیورٹی کے عملہ نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ریسکیو کے عملہ نے چار گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔اقبال ٹاؤن میں سکندر بلاک کے رہائشی مختار احمد کے گھر میں آگ لگنے سے دو لاکھ روپے کا سامان جل گیا۔ ساندہ میں تنویر احمد کے گھر میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے کا سامان جل گیا۔ شیرا کوٹ کے علاقہ میں معروف مشروب ساز کمپنی کے قریب رہائش پذیر جاوید کے گھر میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے کا سامان جل گیا۔ مصری شاہ، نولکھا، شاہدرہ، چوہنگ، لٹن روڈ اور لوہاری گیٹ کے علاقوں میں شہریوں کی دکانوں میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کے تمام واقعات پر قابو پالیا۔

مزید :

علاقائی -