صوبائی دارالحکومت : عید کے ایام میں پانچ افراد پُراسرار طور پر ہلاک

صوبائی دارالحکومت : عید کے ایام میں پانچ افراد پُراسرار طور پر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں عید کے ایام میں پانچ افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانہ بھجوا دیں۔پولیس کے مطابق متوفین نشی تھے جو نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مصری شاہ کے علاقہ دو موریہ پل کے قریب 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی تھی۔ مزنگ کے علاقہ میں 50سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔اسلام پورہ کے علاقہ میں 40سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔ شا ہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں 40سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 45سالہ شخص کی لاش سڑک کنارے پڑی تھی۔ مقامی افراد نے لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر مقامی تھانوں کی پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر انکی شناخت کے لئے مقامی مساجد میں اعلانات کرائے، شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانہ میں بھجوا دیں۔
پولیس کے مطابق متوفین کے لواحقین کی لاش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -