مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی 10کروڑ روپے قیمت لگانے والے والے چودھری واحد احمد کے کاغذات بھی منظور

مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی 10کروڑ روپے قیمت لگانے والے والے چودھری واحد احمد کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کی 10کروڑ روپے قیمت لگانے والے صوبائی اسمبلی کے امیدوار چودھری واحد احمد کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،مذکورہ امیدوار نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز سے بھی بھاری لیڈ لے کر جیتنے کا دعویٰ کردیا۔پی پی 144 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری واحد احمد نے کہا ہے کہ پا رٹی اسے ٹکٹ دے تووہ سیٹ جیت کر دکھائیں گے کیونکہ شاہدرہ کی عوام ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ وہ الیکشن ہار جائیں، اگر ہار بھی گئے توپارٹی کو 10کروڑ روپے اداکریں گے۔ لیگی ا میدوار نے کہا کہ ا نہیں "شیر شاہدرہ "کا خطاب حاصل ہے لیکن پارٹی ٹکٹ کی پریشانی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کی قیادت سے انہیں پیار ہے ،اس کے لئے کسی بھی قربانی کے لئے وہ تیار ہے ،ان کاریکارڈ صاف ہے جس پر انہیں ریٹرننگ افسر نے کلین چٹ دے دی ہے۔
چودھری واحد

مزید :

صفحہ آخر -