دبئی میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خطرناک خبر آ گئی

دبئی میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خطرناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی ( مانیٹر نگ ڈیسک) ہیکرز کی جانب سے نت نئے طریقے اختیار کئے جانے پر یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ کسی کا بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے اور یہ جان کر آپ کو حیرت ہو گی کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم افراد کے واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی ہیک ہونے سے نہیں بچ سکتے۔ پولیس اور سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فراڈئیے اب بھی لوگوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ فراڈئیے لوگوں کو مخصوص لنک پر کلک کرنے یا مشکوک فائل ڈاؤن لوڈ کرنے پر اکساتے ہیں اور ایسا ہونے پر اکاؤنٹ ہیکرز کے اختیار میں چلا جاتا ہے جو موبائل میں موجود تصاویر، رابطہ نمبر، پاس ورڈز اور کریڈٹ کارڈ نمبرز وغیرہ چوری کر لیتے ہیں۔
واٹس ایپ

مزید :

صفحہ آخر -