وینزویلا، نائٹ کلب میں آنسو گیس کا استعمال، بھگدڑسے 17افراد ہلاک

وینزویلا، نائٹ کلب میں آنسو گیس کا استعمال، بھگدڑسے 17افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراکس(آئی این پی )وینزویلا کے نائٹ کلب میں آنسو گیس کے استعمال سے بھگدڑ مچنے پر 17افراد ہلاک ہو لڑائی کے بعد نامعلوم افراد نے کلب میں آنسو گیس کے شیل نصب کر دئیے تھے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کے ایک نائٹ کلب میں ہوئے ایک جھگڑے کے دوران آنسو گیس کے شیل پھٹنے اور بھگدڑ کے نتیجے میں 17افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ملکی دارالحکومت کراکس کے ایک نائٹ کلب میں اس وقت پیش آیا۔ جب سیکڑوں طالب علم وہاں موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ لڑائی کے بعد کچھ نامعلوم افراد نے کلب میں آنسو گیس کے شیل نصب کر دئیے تھے۔ ملکی وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک شدگان میں 8 کم عمر بھی شامل ہیں۔
وینزویلا

مزید :

صفحہ آخر -