کھڈیا خاص ، تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

کھڈیا خاص ، تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، ایک ہی خاندان کے تین افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور،کھڈیاں خاص(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) تیزرفتارگاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کوبری طرح کچل دیا۔ایک ہی خاندان کے تین افرادجاں بحق،پانچ سے زائدزخمی ہوگئے۔بتایاگیاہے کہ موٹرسائیکل نمبر6897 ایل ای ایل پرصداقت علی اپنی بیوی سونیابی بی اور بچوں کے ہمراہ قصورسے براستہ کھڈیاں بصیرپوراپنے گھرجارہاتھا۔ مین دیپالپورروڈ پرآسکری پٹرول پمپ کھڈیاں خاص کے قریب پیچھے سے آنے والی تیزرفتارگاڑی نے صداقت علی کی موٹرسائیکل کوٹکر مارکر اس پر سوار افراد کوبری طرح کچل دیاجس کے نتیجہ میں صداقت علی ،بھانجی اقراء اورمقدس موقع پرجاں بحق جبکہ بیوی سونیابی بی اورفاطمہ اورپک اپ میں سوارعلی رضا،محمداحمداورسہیل احمدشدیدزخمی ہوگئے۔مقامی پولیس،ہائی وے پولیس، ریسکو 1122 کے عملہ سمیت دیگرامدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔
کھڈیاں خاص ،حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -