امیدواروں کے اپنے انتخابی حلقوں میں ڈیرے ، ووٹرز سے ملاقاتیں

امیدواروں کے اپنے انتخابی حلقوں میں ڈیرے ، ووٹرز سے ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران انتخابی حلقوں میں ڈیرے ڈالے رکھے اور سارا وقت ووٹرز سے ملاقاتیں کرتے رہے ، انتقال کر جانے والے ووٹرز کے گھروں میں جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات کے دن جوں جوں قریب آرہے ہیں امیدواروں کا حلقے کی عوام اور ووٹرز سے لگاؤ بھی دیدنی ہے۔ عام دنوں میں حلقے میں نظر نہ آنے والے عام انتخابات قریب آنے پر حلقے کے ووٹرز کی غمی اور خو شی میں بھی شریک ہو رہے ہیں۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران امیدواروں نے اپنے حلقوں میں ڈیرے لگائے رکھے اورووٹرز اور اہل علاقہ ان سے ملاقاتوں کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ با اثر خاندانوں کے گھروں میں خود جا کر عید کی مبارکباد دی ۔ دوسری طرف انتقال کر جانے والے ووٹرز کے گھروں میں جا کر اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے ۔
ڈیرے

مزید :

صفحہ آخر -