نگران وزیراعظم کی سفارتکاروں اعلی سرکاری افسران اور معزز مہمانوں سے ملاقات،عید کی مبارکباد

نگران وزیراعظم کی سفارتکاروں اعلی سرکاری افسران اور معزز مہمانوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عیدالفطر کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں سفارتکاروں، اعلی سرکاری افسران اور معزز مہمانوں سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، پاک بحریہ کے سربارہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔
مبارکباد

مزید :

صفحہ آخر -