ڈالر بے لگام ہو چکا،لوڈشیڈنگ نے معیشت تباہ کر دی، چودھری شجاعت

ڈالر بے لگام ہو چکا،لوڈشیڈنگ نے معیشت تباہ کر دی، چودھری شجاعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگّ کے صدر و چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بیرونی سازشوں کی موجودگی میں ذاتیات کی بنیاد پر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس سے انتشار پیدا ہو گا، تمام سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہو جائیں۔وہ سینئرمرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، مونس الٰہی، شافع حسین، حسین الٰہی اور مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عیدالفطر اور عیدالاضحی کے درمیان ملک کے فیصلے ہونے ہیں لیکن اس وقت ملک کے خلاف بیرونی سازشیں ہو رہی ہیں،ایسے حالات میں جو الیکشن ہوں گے اس کے نتائج سے انتشار پیدا ہو گا۔ذاتیات پر الیکشن ہونے ہیں تو ان کا کوئی فائدہ نہیں ۔ملک کی سلامتی سب سے پہلے ہونی چاہیے اس لیے تمام سیاستدانوں کو میرا مشورہ ہے کہ سب مخالفت چھوڑ کر اکٹھے ہو جائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آ چکا ہے، ڈالر کا ریٹ اوپر جانے سے عام آدمی کو بہت فرق پڑ رہا ہے، میرے خیال میں عوام کے پاس اس وقت سنہری موقع ہے کہ ن لیگ سے عوام دشمن اقدامات پر انتخابات میں بدلہ لیں، لوڈشیڈنگ نے معیشت کو تباہ کر دیا، ڈالر مسلم لیگ ن کے بیانیہ کی طرح بے لگام ہو چکا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالٰہی اور خاندان کے دیگر افراد نے نماز عید گجرات میں ادا کی چوہدری ظہورالٰہی شہید اور چوہدری منظور الٰہی مرحوم سمیت دیگر بزرگوں کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام، اہم شخصیات، لیگی رہنماؤں و کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد ان سے عید ملی۔
چوہدری شجاعت

مزید :

صفحہ آخر -