طاغوتی طاقتیں پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی کے درپے ہیں، ساجد میر

طاغوتی طاقتیں پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی کے درپے ہیں، ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ا ین این آئی) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ طاغوتی طاقتیں پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی کے درپے ہیں،اسلام دشمن قوتوں کا نشانہ حرمین شریفین اور ہمارا ایٹمی پروگرام ہے، اس مقصد کے لیے دشمن مسلم ممالک میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کی لعنت کو فروغ دے رہا ہے، عالم اسلام اپنے مشترکہ دشمن کو پہنچانیں۔ حرمین شیریفین کے تحفظ اور اسلامی دنیا کو بحران سے نکالنے اور مسلمانوں کی خونریزی روکنے کیلئے باہمی متحد ہوکر مشترکہ ومتفقہ لائحہ عمل اختیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ اور خصو صا پاکستان کے مسلمان اپنے مقامات مقد سہ کی حفاظت کیلئے سعودی عرب کے ساتھ اور اس سلسلے میں اپنے جان ومال سمیت کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاکیو نکہ یہ پوری امت کی زند گی اور موت کا مسئلہ ہے۔ پاکستان میں اسلام پسند قوتوں کا غلبہ بھی دشمنوں کو پسند نہیں ہے ۔ ایم ایم اے کی صورت میں دینی قوتوں کے اتحاد سے سیکولر قوتیں پریشان ہیں۔ آنے والے انتخابات میں مذہبی ووٹ بنک فیصلہ کن کردار اداکرے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو عناصر سعودی عرب کی سلامتی کے خلاف متحرک ہیں وہی ایٹمی طاقت پاکستان کو عد م استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شام عراق یمن مصر افغانستان وسمیت پاکستان میں بدامنی اور مسلمانوں کی خونریزی دراصل ایک ہی گہری سازش کا حصہ ہے جس کو مقصد امت مسلمہ کو مسائل سے دو چار کر کے اپنا غلام بنانا ہے اس اہم موقع پر اسلامی تنظیم اور مسلم حکمرانوں کی مجر مانہ خامو شی قابل مذمت ہے ۔
ساجد میر

مزید :

صفحہ آخر -