الیکشن میں میرامقابلہ کرنے والا کوئی نہیں ،شیخ رشید کا دعویٰ

الیکشن میں میرامقابلہ کرنے والا کوئی نہیں ،شیخ رشید کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن میں میرامقابلہ کرنے والا کوئی نہیں، عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، میری سیاسی موت دیکھنے والوں سے کہتا ہوں، میں آ رہا ہوں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دعا ہے کہ بیگم کلثوم نواز جلد صحت یاب ہوں ۔ شیخ رشید نے امید ظاہر کی کہ وہ ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کریں گے۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -