پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا کے عوام کی بے لوث خدمت کی ،پروز خٹک

پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا کے عوام کی بے لوث خدمت کی ،پروز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ کینٹ(آن لائن) نوشہرہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پانچ سالہ دور حکومت تباہ حال صوبے سے کرپشن اقرا باپروری لوٹ مار کا خاتمہ کرکے صوبے کی پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کردیا اور تمام اداروں میں اصلاعات کردئیے یہاں تک کے صوبے کے مساجد کے آئمہ کیلئے وظائف مقر ر کر کے ایک نئی تاریخ رقم کردی پی ٹی آئی نے اپنے منشور پر عمل کیا جس کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں بھی عوام پی ٹی آئی کو کامیاب کرے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر سید الاامین کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق مشیر وزیر اعلی صوبہ خیبر پختونخواہ اور پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی رہنما پیرسید الامین نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں پرویزخٹک کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیااور کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختونخواہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی اور تمام اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کیا اور اسلام کی بھی خدمت کرتے ہوئے ناظرہ قران لازمی سود کے خلاف قانون سازی سمیت دیگر ایسے قوانین پاس کئے جس جو حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست کے قوانین ہو سکتے ہیں
پرویز خٹک

مزید :

صفحہ آخر -