مشرقی لیبیا میں جھڑپیں، 34 افراد ہلاک

مشرقی لیبیا میں جھڑپیں، 34 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طرابلس (اے پی پی) لیبیا کے فوجی ذرائع کے مطابق مشرقی لیبیا میں خلیفہ حفتر اور نیم فوجی دستوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم چونتیس افراد ہلاک ہو گئے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں کے نتیجے میں خلیفہ حفتر کے14اور نیم فوجی ملیشیا کے تقریبا20 جوان ہلاک ہوئے ہیں۔یہ افراد مشرقی لیبیا کے آئل فیلڈ علاقے میں مارے گئے۔ لیبیا کی قومی آئل کمپنی این او سی نے مشرقی علاقے میں آئل فیلڈ سے اپنے تمام کارکنوں کو باہر نکال لیا ہے اور اس علاقے کے دونوں ٹرمنل پر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔لیبیا کی قومی آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ نیم فوجی دستوں کے حملے میں ملک کی آئل آمدنی کو 2 لاکھ، 40 ہزار بیرل تیل کی کمی کا نقصان ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -