بھارت، قبر سے خاتون کی لاش نکالنے کی ناپاک کوشش

بھارت، قبر سے خاتون کی لاش نکالنے کی ناپاک کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں خاتون کی لاش قبر سے نکالنے کی کوشش پر سنسنی پھیل گئی۔ بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست مین پوری کے عیدگاہ قبرستان سے نامعلوم افراد نے قبرکھود کر میت کا پیر چادر سے باندھ کر باہر نکالنے کی کوشش کی جس سے پیر ٹوٹ گئے اور نعش باہر نہ نکل سکی تاہم اس واقعہ سے پورے قصبے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم دیویندر کمار ، اے ایس پی اوم پرکاش سنگھ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

پولیس نے نعش کو دوبارہ دفن کرادیا اور قبرکھودنے والے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی ہے۔آسیہ نامی خاتون کی دہلی میں 12جون کو بیماری سے موت ہوگئی تھی جسے عیدگاہ قبرستان میں دفنادیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -