ملک اور عوام کی حفاظت کیلئے عید کو اپنے پیاروں سے دورمنانا قابل فخر : آرمی چیف

ملک اور عوام کی حفاظت کیلئے عید کو اپنے پیاروں سے دورمنانا قابل فخر : آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی /وانا(آئی این پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ہمراہ نماز عید ادا کی اور پاکستان کی خوشحالی اور امن کیلئے دعا کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے جوانوں کے بلند حوصلوں، عزم اور وفاداری کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ ایک سپاہی کی حیثیت سے ہمیں اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ ہم اپنے وطن اور ہم وطنوں کی حفاظت کی خاطر اپنا فرض ادا کرنے گھروں سے دور رہتے ہیں اور اس طرح کے تہوار بھی اپنے پیاروں سے دور مناتے ہیں۔آرمی چیف نے اس موقع پر خاص طور پر مادر وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -