ا حتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت آج ہوگی

ا حتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کی ا حتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت آج ہوگی ٗسابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت تشویشناک ہونے کے باعث پیش نہیں ہونگے ۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے ۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے وکالت نامہ واپس لے لیا تھا جس کے بعد نوازشریف کی جانب سے نئے وکیل نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا تھا ۔دوسری جانب سابق وزیراعظم اور مریم نواز کی پاکستان واپسی بیگم کلثوم نواز کی صحت سے مشروط ہوگی جس کی وجہ سے دونوں 19 جون کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کے وکیل عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیں گے جبکہ بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ اور ڈاکٹرز کا خط بھی درخواست کے ساتھ جمع کرایا جائے گا۔بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے فی الحال انہیں لائف سپورٹ مشین سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب کلثوم نواز کی عیادت کے لیے سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات کی اسپتال آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پی ٹی آئی کے وفد نے بھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی، پھول پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شریف فیملی

مزید :

صفحہ اول -