کوئٹہ لیویز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایک اہلکار اور 2 بھائی شہید

کوئٹہ لیویز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایک اہلکار اور 2 بھائی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آئی این پی)عید کے روز سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب لیویز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز فورس کے اہلکار سمیت3افراد شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے لیویز کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے لیویز اہلکار انورعلی اور اس کے دو دوست حبیب اللہ اور نجیب اللہ شہید ہوئے۔ شہید حبیب اللہ اور نجیب اللہ سگے بھائی تھے۔ حکام کے مطابق لیویز اہل کار کی گاڑی عید کے موقع پر گشت پر تھی کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے۔
کوئٹہ/فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -