جب تک زندہ ہیں کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا،خورشید شاہ

جب تک زندہ ہیں کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر( مانیٹر نگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماخورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھٹو بننے کے لیے تختہ دار پر چڑھنا پڑتا ہے۔بھٹو نے اپنے لیے نہیں عوام کے لیے اقتدار مانگا تھا۔جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ نے سکھر کے روپڑی سٹیڈیم میں کارکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یہ الیکشن بہت اہم ہیں۔منزل پر پہنچنے کے لیے کانٹوں پر چلنا پڑتا ہے جب کانٹوں پر چل کر منزل پرپہنچو تو اس کی خوشی اور ہوتی ہے۔بھٹو نے اپنے لیے نہیں عوام کے لیے اقتدار مانگا تھا۔ بھٹو بننے کے لیے تختہ دار پر چڑھنا پڑتا ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت کی تباہی ہے جب تک زندہ ہیں کوئی کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا۔ہم نے اپنی جانیں اقتدار کے لیے نہیں دیں۔وہ ڈیم کبھی نہیں بنے گا جو ملک کی معیشت تباہ کر دے۔مسائل بہت ہیں ،مسائل کو پارلیمنٹ حل کر سکتی ہے۔سند ھ میں سیاسی بلائیں گھوم رہی ہیں۔عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔آج پیپلزپارٹی کے خلاف سب اکٹھے ہو گئے ہیں۔مفادات کے لیے مخالفین مل گئے ہیں۔چارٹرجہاز میں عمرے پر جانے والے غریب کی بات کر تے ہیں۔
خورشید شاہ

سکھر (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 2018ء کے الیکشن کو معمول کا الیکشن نہ سمجھا جائے ٗیہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کو مستحکم بھی کرسکتا ہے اور کمزور بھی، اگر کہیں کسی نے غلطی کرکے کوئی شرارت کردی اور الیکشن کو متنازع بنایا تو خطرناک بات ہوگی ۔عیدملن استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھو دیش کی تحریک اوربلوچستان علیحدگی کی تحریک کوشہید بھٹو نے ناکام بنایا، غلطیوں کی وجہ سے آدھاپاکستان الگ ہوا، اب ہمیں موجودہ پاکستان کی حفاظت کرناہوگی، موجودہ الیکشن ملک کیلئے بہت اہم ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے جب بھی ان کی باتوں پر عمل کیا بچ گئے لیکن جب نہیں مانے تو پھنس گئے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف واپس نہ آئے تو اداروں کی ساکھ متاثر ہوگی۔سابق اپوزیشن لیڈر نے پرویز مشرف کو کمانڈو ماننے سے انکار کر دیا اور کہا جب وہ وردی میں تھے تو کمانڈو تھے۔ادھر روہڑی میں پسند کی شادی کرنے پر تین افراد کے قتل کے خلاف لواحقین نے قومی شاہراہ روہڑی ٹول پلازہ پر لاشیں رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وہاں پہنچ کر مظاہرین سے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے، انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔
خورشید شاہ

مزید :

صفحہ اول -