شیخو پورہ، پی ٹی آئی کے نظر انداز امیدوار ’’ ا تحاد گروپ ‘‘سے الیکشن لڑیں گے

شیخو پورہ، پی ٹی آئی کے نظر انداز امیدوار ’’ ا تحاد گروپ ‘‘سے الیکشن لڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیوروپورٹ)شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 142میں پی ٹی آئی کے نظر انداز ہونے والے امیدوار واں نے دیگر آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر اتحاد گروپ کے نام سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان عیدالفطر کے فوری بعد کرینگے اس اتحاد قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 121اور این اے 122اور پی پی 142میں قائم ہو گیا اس میں مزید وسعت کا امکان ہے ابتدائی مرحلہ میں حلقہ کے 4 امیدواروں کا اجلاس ملک علی حسین کھوکھر کے ڈیرے پر ہوا جس میں چو دھری ذکاء عنایت راجپوت بھٹی ،انجینئر رانا اسد اللہ ،ملک علی حسین کھوکھر ، بھٹی ، میاں رضا بھٹی،جعفر حسین بھٹی،رانا ٹکے خاں،اور سید ریاض اصغر شاہ، ممتاز محمود مون خان نے شر کت کی جس مین فیصلہ کیا گیا کہ اس حلقہ سے نظر انداز ہونے والے دیگر امیدواروں میں چو دھری معراج خالد گجر ،خرم شہزاد ورک ،خالد محمود ورک ،محبوب اسحاق کمبوہ،سمیت دیگر امیدواروں کے ساتھ ملاقاتیں کر کے مذکورہ حلقوں میں اتحاد گروپ کے نام مشترکہ امیدواروں میدان میں اتر نے پر بات چیت کی جائے گئی ذرائع کے مطابق اس اتحاد کو مزید بڑا کر نے کے لیے عیدالفطر کے بعد دیگر حلقوں سے پی ٹی آئی سمیت دیگر حضرات امیدواروں کے ساتھ رابطوں کا آغاز کیا جائے گا شیخوپورہ کی تحریک میں یہ ایک بڑا آزاد اتحاد بننے جارہا ہے جس جو ضلع کی بعض اہم شخصیات کی بھی حمایت حاصل ہے ۔
اتحاد

مزید :

صفحہ اول -