چودھری نثار کے جلسہ میں’’گو نواز گو ‘‘ کے نعرے لگ گئے

چودھری نثار کے جلسہ میں’’گو نواز گو ‘‘ کے نعرے لگ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چودھر ی نثار کے جلسے میں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگ گئے جس پر انہوں نے کارکنوں کونعرے بازی سے روکتے ہوئے کہا کہ ’’وہ ہو گیا ہے‘‘،ہم عزت کے دائر میں رہ کر بات کریں گے۔اے آروائی نیوز کے مطابق چودھری نثار کے جلسے کے دوران کارکنوں نے ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگانے شرع کردیئے جس پر انہوں نے کارکنوں کو نعرے بازی سے روک دیا اور کہا کہ ’’وہ ہو گیاہے‘‘ ،ہم عزت کے دائرے میں رہ کر بات کریں گے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جن 15یا 20افراد نے مسلم لیگ ن بنانے میں نوازشریف کا ساتھ دیا تھا ان میں ایک بھی نواز شریف کے ساتھ نہیں ہے ، کچھ لوگ ان کو چھوڑ گئے اور کچھ کو انہوں نے چھوڑ دیا۔ چودھری نثار نے کہا آج کے جلسے میں ن لیگ سے پردہ اٹھاناچاہتا تھالیکن بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہت خراب ہے اور ایک حجاب ہے جو مجھے بات کرنے سے روکتاہے۔
نعرے

مزید :

صفحہ اول -