چیئرمین نادرا کی تبدیلی کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس رواں ہفتہ متوقع

چیئرمین نادرا کی تبدیلی کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس رواں ہفتہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن ) چیئرمین نادرا کی تبدیلی کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس رواں ہفتہ متوقع ہے اور اس معاملے پر الیکشن کمیشن سے رائے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلسل چیئرمین نادرا عثمان مبین پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ووٹرز لسٹوں کی تیاری سے لیکر تبدیلی تک تمام تر اختیارات نادرا کے پاس ہیں چیئرمین نادرا عثمان احسن اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے خاص آدمی ہیں ان کے زیر سایہ عام انتخابات شفاف نہیں ہوسکتے پاکستان تحریک انصاف کے الزامات اور مطالبہ کے بعد وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے وفاقی کابینہ کا اجلاس رواں ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں چیئرمین نادرا کی ممکنہ تبدیلی پر تفصیلی غور کیاجائے گا۔
چیئر مین نادرا

مزید :

صفحہ اول -