جامعہ زکریا ‘ پنجاب یونیورسٹی کے ماڈل سے استفادہ ‘ پارٹ ٹائم ٹیچنگ کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ

جامعہ زکریا ‘ پنجاب یونیورسٹی کے ماڈل سے استفادہ ‘ پارٹ ٹائم ٹیچنگ کی حوصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں پارٹ ٹائم ٹیچنگ کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ، سیلف سپورٹنگ پروگرام کیلئے پنجاب یونیورسٹی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کے ماڈل سے استفادہ کیا جائے گا بتایاگیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں پارٹ ٹائم ٹیچنگ کے بجٹ میں 100ملین کا اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے خسارہ بڑھتا جارہا ہے جس کو اب کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،انڈر گرایجویٹ میں ایک کورس ایک ہی کلاس میں پڑھایا جائے گا، مختلف شعبوں کو ایک جگہ اکھٹا کرکے کلاس لی جائے گی اسی طرح آپشنل کورس کیلئے کم سے کم 5طلبا کی شرط عائد کی جارہی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹ ٹائم بہت زیادہ ہائر کیا جارہا ہے جبکہ ایک پروگرام کی تین سے زیادہ کلاسز نہیں ہونی چاہیں ، اسی طرح ایم فل کی سپر وائز کا اعزازیہ کو بھی ریشنلائز کیا جارہا ہے ، جبکہ سیلف سپورٹنگ پروگرام کو زیادہ سے زیادہ منافع بخش بنانے کیلئے پنجاب یونیورسٹی کے ماڈل سے استفادہ کیا جائے گا۔
فیصلہ