ملا فضل اللہ کی ہلاکت ملک کیلئے بہتر ہے ‘ یوسف رضا گیلانی

ملا فضل اللہ کی ہلاکت ملک کیلئے بہتر ہے ‘ یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کے قیام کے لیے انتہا پسندی کا خاتمہ گزیر ہے تاکہ ملک میں خوشحالی آئے پاکستان پیپلز پارٹی اعتدال اور جمہوریت پسند قوتوں میں شامل ہے بھارت کے جارحانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں وطن عزیز کی حفاظت کے دوران شہادت کے درجہ پ فائز ہونے والے پاک آرمی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے درگاہ موسیٰ پاک شہید پر نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پہلے بھی سابقہ حکومت کی جانب سے منی بجٹ کے طو پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا جاتا رہا ہے اور اب نگران حکومت نے ریٹ بڑھا دئیے ہیں جس کا بوجھ براہ راست عوام پر پڑھے گا نگران حکومت عوام کو درپیش مہنگائی کو سامنے رکھ کر اقدامات اٹھائے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سید وجاہت گیلانی کی وفات کے بعد پہلی عید ہے عید کا دن ہم سب سے یہ تقاضہ کرتا ہے کہ غریبوں اور ناداروں کا خیال رکھا جائے عید خوشیوں اور اخوت کے پیغام کا دن ہے انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے لیے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یابی عطا کرے اور ملک میں ہمہ قسم استحکام آئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سوات میں آپریشن کا آغاز ہوا ملا فضل اللہ کی ہلاکت ملک کے لیے بہتر ہے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور آئین کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے اور پیپلز پارٹی سمیت پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ وقت پر غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابا ت کرائے جائیں ۔
گیلانی

Back to Conversion Tool