نواز شریف (ن) لیگ کے قائد مگر فیصلے تسلیم نہیں کیے جارہے ‘ شاہ محمود

نواز شریف (ن) لیگ کے قائد مگر فیصلے تسلیم نہیں کیے جارہے ‘ شاہ محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے دہشت گردی سے ہماری افواج اور عوام شدید متاثر ہوئے ہیں پاکستان کا درینہ مطالبہ تھا کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ بہاؤ الدین زکریا پر نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے ملک دشمنوں کا خاتمہ ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو عید مبارک ہواور اللہ سے دعا ہے کہ یہ عید پاکستان سمیت تمام مسلمانوں کے لیے خوشیوں کا ذریعہ بن جائے اور بیرون ملک مسلمانوں کے لیے خیر ثابت ہو ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو (ن) لیگ کا قائد تو تسلیم کیا جارہا ہے مگر ان کے فیصلے تسلیم نہیں کیے جارہے نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی شہباز شریف نے ان کے فیصلے الٹ دئیے ہیں پارٹی قائد کا فیصلہ صدر تبدیل کررہا ہے جس پر تعجب ہے این اے 156کے لیے نواز شریف نے رانا سجاد کو کنفرم کیا جبکہ بعدازاں شہباز شریف نے عامر سعید انصاری کو ٹکٹ دے دیا ہے اسی طرح این اے 157صوبائی اسمبلی کے امیدوار رائے منصب علی کو کنفرم کرنے کے بعد رانا سراج اقبال کو ٹکٹ دے دیا گیا مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ سے کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے عوام انہیں رد کرچکی ہے کرپشن کی موجودگی میں پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا تحریک انصاف کراچی سمیت پورے سندھ سے کامیابی حاصل کرے گی آج تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے تمام امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے ہیں جبکہ باقی رہ جانے والے امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کیے جارہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ پاکستان کو ترقی وخوشحالی دے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورہ پر عمر کوٹ کے لیے روانہ ہوگئے بعدازاں مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے اپنی رہائشگاہ باب القریش ملتان عید کے دوسرے روز معززین شہر سے عید ملے این اے 156اور این اے 157کے پی ٹی آئی چیئرمینز ، وائس چیئرمینز ، بلدیاتی نمائندے اور جنوبی پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز سمیت مختلف شخصیات نے ان سے عید ملی جن میں ڈاکٹر اختر ملک ، ملک مظہر عباس راں ، ظہیر الدین خان علیزئی ، حاجی جاوید اختر انصاری ، الحاج مختار انصاری ، اعجاز حسین جنجوعہ ، شفیع واجد شوکت ، ملک غلام عباس کھوکھی ، ڈاکٹر خالد کھوکھر ، ندیم قریشی ، رانا عبدالجبار ، ملک ظہور مہے ، ملک شعیب بوسن سمیت دیگر شخصیا شامل تھیں ۔