میرے خلاف اعتراضات جمہوری حق‘ اب حلقہ کی سیاست میں اختلافات ختم ہونے چاہیں ‘ شیخ طارق رشید

میرے خلاف اعتراضات جمہوری حق‘ اب حلقہ کی سیاست میں اختلافات ختم ہونے چاہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)سابق ممبرقومی اسمبلی شیخ طارق رشیدنے کہاہے کہ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
ان کے خلاف اعتراضات جمہوری حق ہے لیکن اب حلقہ سیاست میں اختلافات ختم ہونے چاہئیں اورمسلم لیگ(ن)کی کامیابی کیلئے مل کرجدوجہدکرنی چاہیے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزضلع کچہری میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ آج ان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کواصل جواب مل گیاہے اوران کے اعتراضات اورسازشیں دم توڑگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ عدلیہ کے شکرگذارہیں کہ میرٹ پرفیصلے کویقینی بنایاگیااور پیش کئے گئے فوٹوسٹیٹ کاغذات مستردکردئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام ان کے ساتھ ہیں اورانہیں یقین ہے کہ وہ بھرپورکامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ اختلافات ختم کرکے اپنی جماعت کی کامیابی کے لئے آگے بڑھناچاہتے ہیں اورانہیں یقین ہے کہ باقی لوگ بھی اسی سوچ پرعمل کریں گے۔اس موقع پرکارکنوں نے پارٹی اوران کے حق میں نعرے لگائے۔
طارق رشید